دہلی: ملک بھر میں گذشتہ روز یوم تعلیم کے طور پر منایا گیا۔ یوم تعلیم محی الدین احمد مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ ان کے ذریعے تعلیم کے میدان کیے گئے اقدامات موجودہ دور میں بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ وہ مولانا ابو الکلام آزاد ہی تھے جنہوں نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں متعدد اداروں کا قیام کیا بلکہ سنگیت ناٹک اکیڈمی جیسے اداروں کی بھی بنیاد رکھی۔
آج مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی جامع مسجد علاقے میں واقع ان کے مزار پر کانگریس کے اقلیتی سیل کی جانب سے پھولوں کی چادر پیش کی گئی اس دوران کانگریس کے دہلی اقلیتی سیل کے چیئرمین عبد الواحد قریشی نے مزار پر حاضری دی اور گل پوشی کی اس تقریب کے لیے مولانا ابوالکلام آزاد فاونڈیشن کی جانب سے سب کو مدعو کیا گیا تھا جس میں کانگریس اقلیتی سیل کے تمام ذمہ داران نے شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔
اس دوران کانگریس دہلی اقلیتی سیل کے چیئر مین عبد الواحد قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قربانیاں مولانا ابو الکلام آزاد نے دی ہے وہ گنی نہیں جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر برس ممبر آف پارلیمنٹ عمران پرتاپگڑھی کے ساتھ یہاں آتے ہیں اب چونکہ ملک کی 5 ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں اس لیے عمران پرتاپ گڑھی ریاست تلنگانہ میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس اقلیتی سیل کے ارکان نے مزار پر چادر پوشی کی - مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش
ملک بھر میں گذشتہ روز یوم تعلیم کے طور پر منایا گیا۔ یوم تعلیم محی الدین احمد مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
Published : Nov 12, 2023, 8:07 PM IST
|Updated : Nov 12, 2023, 8:35 PM IST
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی قرار داد پر ہندوستان کا ووٹ
وہیں مولانا ابو الکلام آزاد فاونڈیشن کے صدر عمران خان نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہی ہے جس نے مولانا ابو الکلام آزاد کو یاد رکھا ہوا ہے ورنہ سبھی نے انہیں بھلا دیا ہے جبکہ مولانا ابو الکلام آزاد صرف کانگریس کے ہی نہیں بلکہ تمام بھارتیوں کے رہنما تھے انہوں نے سبھے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں موجودہ مرکزی حکومت اور دہلی کی کیجریوال سرکار پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جو سرکار تعلیم کے نام پر اپنی سیاسی روٹیاں سیکتی آ رہی وہ آج تک مولانا ابو الکلام آزاد کے مزار پر حاضری دینے نہیں پہنچی۔