ملک کے 13 ویں وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آج 88ویں سالگرہ ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔
’منموہن سنگھ کی ایمانداری اور شائستگی سبھی کےلیے مشعل راہ‘ - منموہن سنگھ کو راہل کی مبارکباد
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ایمانداری ، شائستگی اور لگن ہم سب کے لئے سرچشمہ ہے۔
’منموہن سنگھ کی ایمانداری اور شائستگی سبھی کےلیے مشعل راہ‘
سابق کانگریس صدر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا’’ملک میں ڈاکٹر سنگھ جیسے سنجیدہ وزیر اعظم کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ ان کی دیانتداری ، شائستگی اور لگن ہم سب کے لئے سرچشمہ ہے۔ انہیں سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد اور آنے والا سال خوشنما ہو‘‘۔