وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی طاقت کو سلام کیا ہے۔
نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’عالمی یوم خواتین پر ہماری خواتین کی بے مثال طاقت کو سلام، ملک کو خواتین کے بہت سے کارناموں پر فخر ہے۔ یہ ہماری حکومت کے لیے فخر کی بات ہے کہ انہیں مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کا موقع ملا ہے‘۔