اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹرس ڈے پر کیجریوال نے ان کی خدمات کی ستائش کی - کورونا وبا میں کئی ڈاکٹروں نے بھی جانیں گنوائیں

ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور کہا کہ جس طرح سے اس مصیبت کی گھڑی میں ڈاکٹروں نے اپنی خدمات انجام دی ہیں، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

national doctors day
national doctors day

By

Published : Jul 2, 2021, 7:49 AM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے دہلی سمیت پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا، اس وبا نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی۔ کورونا وبا میں کئی ڈاکٹرس نے بھی جانیں گنوائیں اس کے باوجود ڈاکٹروں نے کئی دن سوئے بغیر دن و رات لوگوں کی خدمت کی۔ ان کی کوششوں سے کئی ایسے کنبے ہیں جو آج خوشی کی زندگی جی رہے ہیں۔

آئیے ہم آج ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ان کی اس بہادری اور محنت میں کوئی کمی نہ رہے۔


ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور کہا کہ جس طرح سے اس مصیبت کی گھڑی میں ڈاکٹرس نے اپنی خدمات انجام دی ہیں، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ہم ان کی زندگی کا یہ قرض ادا نہیں کرسکتے۔

نیشنل ڈاکٹرس ڈے پر تمام ڈاکٹروں کو سلام، جنہوں نے اس وبائی مرض میں لاکھوں لوگوں کی جانیں بچاکر کتنے ہی کنبوں کو ختم ہونے سے بچالیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details