نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بھارتی پہلوان بجرنگ پونیا نے جمعرات کو دہلی سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور پہلوان بجرنگ پونیا کے درمیان دہلی حکومت کے مشن پر بات چیت ہوئی تاکہ بھارت کے لیے زیادہ اولمپک تمغہ جیتنے والے تیار کیے جا سکیں۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ا سپورٹس یونیورسٹی میں تیار ہونے والے کھلاڑی اولمپکس میں ملک کے لیے بہت زیادہ تمغے لائیں۔ساتھ ہی ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ملک بھر سے تمام اچھے کھلاڑی ہماری سپورٹس یونیورسٹی میں آئیں اور دہلی حکومت کے ساتھ عالمی معیار کے کھلاڑی پیدا کرنے میں تعاون کریں۔
اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا کی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات - Olympic medalist Bajrang Poonia meets Chief Minister Arvind Kejriwal
پورے ملک کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے، آپ نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام بلندیوں تک پہنچایا ہے،آپ کی کارکردگی ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال کا کام کرے گی ۔‘کیجریوال نے کہا کہ ہماری حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے مکمل طور پر سنجیدہ ہے اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا کی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات
کیجریوال نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ سپورٹس یونیورسٹی میں تیار ہونے والے کھلاڑی اگلے اولمپکس میں ملک کے لیے بہت زیادہ تمغے لائیں۔ اس دوران وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بجرنگ پونیا کو بھی یقین دلایا کہ وہ دہلی حکومت کی جانب سے میڈل جیتنے والوں کے لیے جلد سے جلد اسکیموں کے فوائد حاصل کریں گے۔ پہلوان بجرنگ پونیا نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر کھیل منیش سسودیا سے بھی ملاقات کی اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔