اردو

urdu

ETV Bharat / state

MCD Electionعام آدمی پارٹی پر رقم لیکر ٹکٹ دینے کا الزام - دہلی میں کارپوریشن کے انتخابات

اوکھلہ کے ذاکر نگر کے مقامی باشندوں نے عام آدمی پارٹی پر رقم لے کر ٹکٹ تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس پورے کھیل میں مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان بھی شامل ہیں۔

لوگوں کا عام آدمی پارٹی پر پیسہ لیکر ٹکٹ دینے کا الزام
لوگوں کا عام آدمی پارٹی پر پیسہ لیکر ٹکٹ دینے کا الزام

By

Published : Nov 16, 2022, 4:07 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں کارپوریشن کے انتخابات کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ایسے میں جہاں فہرست میں شامل امیدواروں میں خوشی کا ماحول ہے وہیں جن امیدواروں کے نام فہرست میں نہیں ہے انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ Okhla Residents Blame AAP For Ticket Distribution In Municipal Corporation Election

لوگوں کا عام آدمی پارٹی پر پیسہ لیکر ٹکٹ دینے کا الزام

ایسا ہی کچھ حال دارالحکومت دہلی کے اوکھلہ کے ذاکر نگر سے محمود احمد کا بھی ہے، انہیں امید تھی کہ پارٹی اعلی کمان انہیں مایوس نہیں کرے گی لیکن جب فہرست جاری ہوئی تو ان کا نام اس میں شامل نہیں تھا بلکہ سلما عارض خان کا نام اس میں شامل تھا۔

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محمود احمد سمیت متعدد لوگوں سے بات کی۔محمود نے بتایا کہ انہوں پارٹی اعلی کمان سے سوال کیا ہے کہ کس بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا ہے وہ واضح کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے کہا تھا کہ جو سروے میں آئے گا اسے ہی ٹکٹ دیا جائے گا لیکن اب جس شخص کو ٹکٹ دیا گیا ہے اس کا نام سروے میں تھا ہی نہیں۔

لوگوں کا عام آدمی پارٹی پر پیسہ لیکر ٹکٹ دینے کا الزام

یہ بھی پڑھیں:MCD Election 2022 کانگریس کے ایم سی ڈی امیدوار نے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کیا

وہیں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ٹکٹ کے پیچھے پارٹی نے پیسا لیا ہے اور اس پورے کھیل میں مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان بھی شامل ہے۔ وہ نہیں چاہتے تھے اسی لئے محمود کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

لوگوں کا عام آدمی پارٹی پر پیسہ لیکر ٹکٹ دینے کا الزام

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹکٹ کام کی بنیاد پر ملنا چاہیے نہ کہ پیسہ لیکر۔لوگوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا تو عام آدمی پارٹی کو ہرانے کے لئے ہم لوگ ایک مہم چلائیں گے ۔ عام آدمی پارٹی کو اوکھلا میں ایک بھی سیٹ پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔Okhla Residents Blame AAP For Ticket Distribution In Municipal Corporation Election

ABOUT THE AUTHOR

...view details