اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمنا ندی میں آئی تغیانی پر افسران کا دورہ

دہلی میں سیلاب کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ ہریانہ میں ہتھنی کنڈ بیراج سے 8 لاکھ 28 ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے جمنا ندی میں سیلاب آگیا ہے۔

By

Published : Aug 22, 2019, 3:23 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:24 PM IST

جمنا ندی میں آئی تغیانی پر افسران کا دورہ


ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کالندی کنج جمنا ندی علاقے میں جا کر افسران کےساتھ کشتی پر سوار ہوکر جمنا ندی کے پانی کی سطح میں کتنا اضافہ ہوا ہے اس کی تحقیقات کی۔

جمنا ندی میں آئی تغیانی پر افسران کا دورہ

جمنا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ لہریں عروج پر ہیں۔ کالندی کنج میں جمنا کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ کلندی کنج پر جو علاقہ پہلے خشک رہتا تھا اس میں بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جمنا ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سال کئی سالوں کے مقابلے میں جمنا ندی میں بہت زیادہ پانی ہے۔ جمنا میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر عہدیدار اس کی مستقل نگرانی کر رہے ہیں اور ناؤ پر سوار ہوکر وہ سیلاب کی صورتحال کی مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
جمنا ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ سے قبل ہی احتیاطی طور پر انتظامیہ نے جمنا ندی کے ساحلی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو دہلی حکومت کے بنائے ہوئے خیموں میں منتقل کردیا تھا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:24 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details