نوئیڈا میں آف سائٹ ایمرجنسی پلاننگ ریہرسل پروگرام - ہنگامی منصوبہ بندی
سیمسنگ انڈیا الیکٹرانکس پرائیوٹ لمیٹڈ نوئیڈا ضلع گوتم بودھ نگر کے لئے تیار شدہ آف سائٹ ایمرجنسی پلان( ہنگامی منصوبہ بندی) کی ایک ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔
سیمسیمسنگ انڈیا الیکٹرانکس پرائیوٹ لمیٹڈ نوئیڈا کے ذریعہ ضلع گوتم بودھ نگر کے لئے تیار شدہ آف سائٹ ایمرجنسی پلان کے اجلاس میں مقررین نے خطاب کیا۔
مذکورہ مشق کے دوران فیکٹری کے گیٹ نمبر نمبر 2کے قریب بولٹ ذخیرہ شدہ سلائوپینٹین کیمیکل کے اخراج کے سبب حادثہ پیش آیا۔
مذکورہ واقعے کی سیکیورٹی گارڈ کے ذریعہ فیکٹری کے کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پرکنٹرول روم کے ذریعہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی۔
جس کے بعد ڈسٹرکٹ فائر ڈیپارٹمنٹ ، فیز 2 ، نوئیڈا کی فائر ٹیم ، گاڑی کے ہمراہ نمودار ہوئی۔
مندرجہ بالا کے ساتھ فیکٹری،ایل جی الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ ،میسرس ہونڈا کار انڈیا ، میسرس این، ٹی پی سی لمیٹڈ ، گوتم بودھ نگر کی فائر گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ تقریبا 15 منٹ میں فائر فائٹنگ کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
ریہرسل سے قبل ضلعی ایمرجنسی گروپ کی میٹنگ ضلع مجیسٹریٹ بی این سنگھ کی صدارت میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس ہنگامی ریہرسل میں نوئیڈا کی متعدد انڈسٹری اور ضلعی بحران گروپ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ جن میں او پی بھارتی (ڈپٹی ڈائریکٹر فیکٹری)، ارون کمار سنگھ، سی ای او شامل ہیں۔