اردو

urdu

ETV Bharat / state

’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ اسکیم میں مزید تین ریاستیں شامل - رام ولاس پاسوان

مرکزی وزیر برائے امور صارفین رام ولاس پاسوان نے اعلان کیا کہ آج ’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ اسکیم میں مزید تین ریاستیں شامل ہوئی ہیں جبکہ اس اسکیم کے تحت اب تک 20 ریاستوں و مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Odisha, Sikkim, Mizoram join 'One Nation-One Ration Card' scheme: Paswan
’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ اسکیم میں مزید تین ریاستیں شامل

By

Published : Jun 1, 2020, 8:44 PM IST

رام ولاس پاسوان نے مزید کہا کہ ماہ اگست تک مزید تین ریاستوں کو اس قومی کلسٹر میں شامل کرلیا جائے گا۔

’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ اسکیم کے تحت آج جن تین ریاستیں شامل ہوئی ہیں ان میں اڈیشہ، سکم اور میزورم شامل ہیں جبکہ جن تین ریاستوں کو اس نیشنل کلسٹر میں اگست تک شامل کیا جائے گا ان میں اتراکھنڈ، ناگالینڈ اور منی پور شامل ہیں۔

’ایک ملک، ایک راشن کارڈ‘ پروگرام کے تحت مستحق افراد اپنا راشن کارڈ کا ملک کے کسی بھی مقام پر استعمال کرتے ہوئے قومی فوڈ سیکوریٹی ایکٹ کے تحت کم قیمت میں غذائی اجناس حاصل کرسکتے ہیں۔ وزارت غذا اس اسکیم کو مارچ 2021 تک سارے ملک میں نافذ کرنے کےلیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ آندھراپردیش، بہار، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کیرالا، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، راجستھان، پنجاب، تلنگانہ، تریپورہ، اترپردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں میں ’ون نیشل، ون راشن کارڈ‘ اسکیم پر پہلے سے ہی عمل کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details