اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں مزید چھ کورونا کی تشخیص - نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کورونا وائرس

ملک میں پھیلی عالمی مہلک وبا کوروناوائرس کا پھیلاؤ ابھی بھی مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں نوئیڈا میں کورونا کے چھ نئے متاثرہ مریض آج بھی پائے گئے ہیں۔

ملک میں پھیلی عالمی مہلک وبا کوروناوائرس کا پھیلاؤ ابھی بھی مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں نوئیڈا میں کورونا کے چھ نئے متاثرہ مریض آج بھی پائے گئے ہیں
ملک میں پھیلی عالمی مہلک وبا کوروناوائرس کا پھیلاؤ ابھی بھی مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں نوئیڈا میں کورونا کے چھ نئے متاثرہ مریض آج بھی پائے گئے ہیں

By

Published : May 12, 2020, 10:14 PM IST

قومی دارالحکومت سے منسلک ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر میں انفیکشن کے چھ نئے معاملات کی تشخیص ہوئی ہے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 230 ہوگئی ہے، تاہم تین ہسپتالز میں 86 افراد کا علاج جاری ہے۔

ضلع میں کل 4251 نمونے لیے جاچکے ہیں، جس میں اب تک 141 افراد کو فارغ کیا جا چکا ہے اور تین افراد کی موت ہوچکی ہے

خیال رہے کہ آج 57 افراد کی جانچ کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس میں چھ افراد متاثر ہیں اور 51 افراد کی رپورٹ منفی ہے۔

ضلع میں کل 4251 نمونے لیے جاچکے ہیں، جس میں اب تک 141 افراد کو فارغ کیا جا چکا ہے اور تین افراد کی موت ہوچکی ہے۔

نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر میں انفیکشن کے چھ نئے معاملات کی تشخیص ہوئی ہے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 230 ہوگئی ہے، تاہم تین ہسپتالز میں 86 افراد کا علاج جاری ہے

واضح رہے کہ ابھی 484 افراد کوارنٹین کر رہے ہیں، سیکٹر پانچ ہرولہ کے دو مریضوں کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے، جس میں ایک 35 برس کے مرد اور 21 برس کی خاتون شامل ہیں، جبکہ سورج پور گریٹر نوئیڈا کی ایک 32 برس خاتون کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

سیکٹر نو سے تعلق رکھنے والی 35 برس کی خاتون میں کورونا کا انفیکشن پایا گیا ہے اور سیکٹر 31 کے رہائشی 18 برس کے نوجوان میں انفکشن ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے گور سٹی سے تعلق رکھنے والے 52 برس کے شخص میں بھی کورونا انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہیں۔

قومی دارالحکومت سے منسلک ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں

ضلع گوتم بودھ میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات سے عام لوگوں میں خوف بڑھتا ہی جارہا ہے۔

لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کی زندگی اب کورونا کے درمیان سمٹ گئی ہے اور انہیں خود ہی کرونا کے درمیان رہنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details