اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوح: سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت - مودی سرکار

رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کو اندراگاندھی کے کاموں سے سیکھ لینی چاہیے کہ کس طرح سے انہوں نے غریب، کسان، مزدور، عورتوں، نوجوانوں کے لیے کام کیے۔

Tribute to the late former Prime Minister Indira Gandhi
نوح: سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

By

Published : Nov 19, 2020, 10:09 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں رکن اسمبلی آفتاب احمد کی قیادت میں آنجہانی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا 103 واں یوم پیدائش منایا گیا۔

نوح: سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

چودھری آفتاب احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا ملک کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔ ملک کو پرمانو طاقت بنانے کی بات ہو یا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی، ہر جگہ انہوں نے کارہائے نمایاں انجام دیے۔ ان کی قوت ارادی قابل تعریف رہی ہے۔ آنجہانی اندرا گاندھی کا گرین ریولیوشن اور دودھ انقلاب میں بھی کافی اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اندرا گاندھی نے بینکوں کی ترقی کے لئے کام کیا وہیں پر آج مودی سرکار میں بینک ہر دن ڈوبتے جا رہے ہیں۔ اور بڑے کاروباری بینکوں سے عام آدمی کا پیسہ لے کر ملک کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کو بھی اندراگاندھی کے کاموں سے سیکھ لینی چاہیے کہ کس طرح سے انہوں نے غریب، کسان، مزدور، عورتوں، نوجوانوں کے لیے کام کیے۔

چوھدری آفتاب احمد نے یہ بھی کہا کہ اندرا گاندھی کو یہی سچا خراج عقیدت ہو گا کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ملک و سماج، کسان مزدور، غریبوں اور عورتوں کی مدد کی جائے۔ اس تقریب میں پونہانہ سے کانگریس رہنما ابراہیم انجینئر، پی سی سی رکن مہتاب احمد سمیت درجنوں کانگریس کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details