نئی دہلی: دہلی میں اب مذہبی مقامات سے 150 میٹر دور گوشت کی دکانیں کھل سکیں گی۔ اس دوران گوشت کی دکانیں مذہبی مقامات سے کم از کم 150 میٹر کے فاصلے پر ہونے کو یقینی بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی جسے پاس کرلیا گیا ہے۔ پالیسی کے مطابق گوشت کی دکان مندر، مسجد، گردوارہ، شمشان گھاٹ اور قبرستان و دیگر مذہبی مقامات کے درمیان کم از کم فاصلہ 150 میٹر ہونا لازمی ہے۔ تاہم، یہ پالیسی کی منظوری کی تاریخ سے پہلے موجود دکانوں کے لائسنسوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ نئی پالیسی میں دکانوں کے لیے 18,000 روپے اور پروسیسنگ یونٹس کے لیے 1.5 لاکھ روپے بطور لائسنس فیس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ "ایم سی ڈی کے ضم کیے جانے سے قبل شمال، جنوب اور مشرقی کارپوریشنس کی گوشت کی دکانوں اور پروسیسنگ یونٹس کو لائسنس جاری کرنے کے لیے مختلف پالیسیاں تھیں۔ تاہم اب یکساں پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ منظور کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: