مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے کا ملزم برجیش ٹھاکر نے عمر قید کی سزا کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چلینج دیا ہے۔دہلی کےساکیت عدالت نے برجیش ٹھاکر کو سزائے موت سنائی تھی۔ساکیت عدالت نے برجیش ٹھاکر پر 32 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔گزشتہ 11 فروری کو عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج سوربھ کل شریشٹھ نے مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے میں یہ سزا سنائی تھی۔
ساکیت عدالت نے تین خواتین سمیت 11 ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے چار خواتین سمیت چھ ملزمین کو سات سات کی قید کی سزا سنائی تھی۔ایک خاتون کو چھ مہینے کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔حالانکہ اس نے چھ مہینے سے زیادہ دنوں تک جیل میں وقت گزارے تھے اس لیے عدالت نے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔