دہلی :ملک بھر میں کوروبا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ومن کمیشن کے صدر سواتی مالیوال نے جی بی روڈ میں رہ رہی عورتوں کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے.
کمیشن نے نوٹس جاری کر کے دہلی پولیس سے یہ اطلاع مانگی ہے، کہ الاک ڈاؤن کے دوران جی بی روڈ میں مقیم عورتیں زندگی کیسے گزر بسر کر رہی ہیں.
کمیشن نے اپنے نوٹس میں دہلی پولیس سے یہ بھی پوچھا ہے کہ جی بی روڈ میں قیام پذیر خواتین کو اس وبا کے دوران کھانا مل پا رہا ہے، یا نہیں، اس وقت پولیس کی جانب سے ان خواتین کے لئے کیا کچھ قدم اٹھائے گئے ہیں. اور اس وبا سے بجاؤ کے لئے ان خواتین میں امی دوری کا خیال رکھا جا رہا ہے یا نہیں .