اردو

urdu

ETV Bharat / state

Issue Of Imam Salaries امام مسجد مشرف علی گذشتہ 14 ماہ سے تنخواہ کے منتظر - امام کی تنخواہ کا مسئلہ

امام مشرف علی کا کہنا ہے میرا تقرر دہلی وقف بورڈ کے تحت 21 جولائی سنہ 1997 میں طبیہ کالج کی مسجد میں ہوا تھا۔میں گذشتہ 26 برسوں سے بطور امام اپنی خدمات انجام دے رہا ہوں۔ گزشتہ 14 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی، پچھلی سرکار میں کبھی ایسے دشوار کن حالات کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

امام مسجد مشرف علی جو گذشتہ 14 ماہ سے تنخواہ کے منتظر
امام مسجد مشرف علی جو گذشتہ 14 ماہ سے تنخواہ کے منتظر

By

Published : Jul 11, 2023, 12:32 PM IST

Updated : Jul 11, 2023, 1:00 PM IST

امام مسجد مشرف علی جو گذشتہ 14 ماہ سے تنخواہ کے منتظر

دہلی وقف بورڈ کے زیر انتظام آنے والی مساجد کے آئمہ و موذنین کو گذشتہ 14 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے، جس کے سبب آئمہ و مؤذنین نے دہلی وقف بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم عید الاضحی کی وجہ سے احتجاج کو ختم کیا گیا تھا، طبیہ کالج کی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے مشرف علی کا کہنا ہے کہ وہ دراصل احتجاج کرنے نہیں بلکہ اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرنے جاتے تھے لیکن جب انہیں کوئی جواب نہیں ملتا تو باہر سڑک پر بیٹھ کر انتظار کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تقرر یہاں دہلی وقف بورڈ کے ذریعے 21 جولائی سنہ 1997 میں ہوا تھا اس حساب سے میں گذشتہ 26 برسوں سے بطور امام اپنی خدمات انجام دے رہا ہوں۔ لیکن کبھی بھی ایسے دشوارکن حالات کا سامنا نہیں کیا۔جب سے کیجریوال کی سرکار اقتدار میں آئی ہے تبھی سے تنخواہ ملنے میں پریشانی ہو رہی ہے، ورنہ کبھی بھی 2 ماہ سے زیادہ تنخواہ نہیں روکی گئی۔ بلکہ تہواروں کے مواقع پر تنخواہیں وقت سے قبل ہی آئمہ و مؤذنین کو مل جایا کرتی تھی۔


ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تنخواہ نہ ملنے کے سبب ان کے ساتھ ساتھ گھر کے دیگر افراد بھی کافی دشوار کن حالات سے گزر رہے ہیں۔ تنخواہ نہ ملنے کے سبب بچوں کی تعلیم بھی اس سے متاثر ہو رہی ہے۔ بچوں کی فیس تو وقت پر جمع کرنی پڑھتی ہے انہیں اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ مجھے تنخواہ مل رہی ہے یا نہیں اب ایسے وقت میں ہمارے لیے فیس جمع کرنے سے زیادہ ضروری دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:AIMPLB On UCC یونیفارم سول کوڈ پر اکابر ملت کا مشترکہ بیان

ان 14 ماہ کے دوران رمضان المبارک کا با برکت مہینہ گزرا عید اور بقر عید بھی گزری گئی، لیکن تہواروں کی خوشیاں ہم کس طرح منائیں خوشیوں کے لیے بھی تروپیہ ضروری ہے۔

Last Updated : Jul 11, 2023, 1:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details