اردو

urdu

By

Published : May 27, 2020, 1:10 PM IST

ETV Bharat / state

شمال مشرقی ریلوے کے جی ایم آفس میں تعینات ملازم کورونا مثبت

ناردرن ریلوے کے جی ایم آفس میں کام کرنے والا ملازم کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کے بعد بڑودہ ہاؤس میں واقع عمارت کی پہلی منزل مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ یہاں کام کرنے والے تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ناردرن ریلوے: جی ایم آفس میں تعینات ایک ملازم کورونا مثبت پائے گئے
ناردرن ریلوے: جی ایم آفس میں تعینات ایک ملازم کورونا مثبت پائے گئے

گزشتہ روز جنرل ایڈمنسٹریشن برانچ کا ایک ملازم کورونا مثبت پائے گئے۔ رپورٹ مثبت آتے ہی دوسرے ملازم گھبراہٹ میں آگئے۔ اس کے فوراً بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دفتر کو سینی ٹائز کیا جائےگا۔

ناردرن ریلوے: جی ایم آفس میں تعینات ایک ملازم کورونا مثبت پائے گئے

موجودہ وقت میں پہلی منزل 27 اور 28 مئی کو مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ یہاں کام کرنے والے تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور فون پر دستیاب رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نیز کسی بھی ضروری کام کے لئے محکمہ کے سربراہ کی منظوری سے اور خصوصی ڈائریکٹر کی پیروی کرتے ہوئے انھیں دفتر آنے کو کہا گیا ہے۔

غور کرنے والی بات ہے کہ ان دنوں جی ایم آفس نہیں آرہے ہیں۔ ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق وہ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی الہ آباد میں ہے۔ مذکورہ افسر کو جی ایم کو رپورٹ کرنا ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ کورونا وائرس کے شکار ہوسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details