ناردرن ریلوے کے سی پی آر او دیپک کمار کے مطابق سشیل کمار ناردرن ریلوے میں سینئر کمرشیل مینیجر کے عہدہ پر فائز تھے۔ انہیں 23 سالہ پہلوان ساگر رانا کے قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد ریلوے نے یہ کارروائی کی ہے۔
واضح رہے کہ انسپکٹر شیو کمار، انسپکٹر کرم ویر اور اے سی پی اوتار سنگھ کی سربراہی میں خصوصی سیل نے دہلی کے منڈکا سے سشیل کمار اور اجے کو کل گرفتار کیا تھا۔
اس سے قبل دہلی کی روہنی عدالت نے سشیل کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ ان دونوں ملزموں کو 23 سالہ ساگر رانا کے قتل کے سلسلے میں اتوار کی صبح دہلی کے منڈکا علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں پہلوان سشیل کمار کے ساتھی اجے عرف سنیل بھی شامل ہیں۔ سشیل پہلوان پر ایک لاکھ کا انعام جبکہ اجے پر 50،000 روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس نے دونوں کے خلاف لک آوٹ نوٹس بھی جاری کیا تھا۔