نئی دہلی: دہلی کے نارتھ میونسپل کارپوریشن ایک بار پھر مالی تنگی سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کے تنخواہ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔
گزشتہ اگست کے مہینے کے بعد کارپوریشن میں کام کرنے والے کسی بھی زمرے کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی ہے، جبکہ ڈی بی سی، اے این ایم کے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کی تنخواہ بھی گزشتہ 2 ماہ سے زیر التوا ہے۔
ملک میں تہواروں کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔ لیکن ملازمین کو تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے ملازمین سخت پریشان ہیں۔ وہیں کارپوریشن میں کام کرنے والے کئی ملازمین کو سال 2017 سے بقایا جات نہیں ملے۔