قومی دارالحکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اےا ے) پر پارلیمنٹ میں حکومت کی حامی بیجوجنتا دل (بی جے ڈی) کے راجیہ سبھا میں رہنما پرسنا آچاریہ نے آج کہا کہ اس تعلق سے عوام کو اندیشہ ہے اور حکومت کو اسے دور کرنا چاہیے تاکہ غیر اسلامی ممالک کے مسلمانوں کو بھی اس بل کے تحت شہریت دی جانی چاہیے۔
دہلی میں ہوئے فسادات پر آج راجیہ سبھا میں بحث کے دوران مسٹر آچاریہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواہ ان کی پارٹی نے اس بل کی حمایت کی تھی لیکن اب اس تعلق سے اندیشے ظاہر کیے جارہے ہیں اور سی اے اے کوہی ان فسادات کی اہم وجہ مانا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی تجویز ہے کہ حکومت کو مسلم فرقے کو تھوڑی چھوٹ دینی چاہیے اور غیر اسلامی ملکوں کی اقلیتی مسلمانوں کو اس بل کے تحت ملک کی شہریت دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوشش ہونی چاہیے کہ اس طرح کے فسادات دوبارہ نہ ہوں۔
فسادات کے پیچھے سازش کے حکومت کے دعوے پر انہوں نے کہا کہ پھر سرکاری مشینری اس کا پتہ کیوں نہیں لگا پائی۔ یہ خفیہ ایجنسیز کی ناکامی ہے۔