قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک ریاست اترپردیش کے سرحدی اور صنعتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اب اگر کوئی عوامی مقامات پر پہلی باد تھوکتا ہوا پایا جاتا ہے تو 500 روپے اور دوسری بار تھوکنے پر 1000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
عوامی مقامات پر پہلی باد تھوکتا ہوا پایا جاتا ہے تو 500 روپے اور دوسری بار تھوکنے پر 1000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا اس کے لیے نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے نگرانی اور جرمانہ وصول کرنے کے لیے افسران کو تعینات کردیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے تین مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد وزارت داخلہ نے ایک رہنما اصول جاری کیا ہے۔
ملک پھیل رہے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے حکومت مختلف تدابیر کا سہارا لے رہی ہے اسی ضمن میں حکومت نے ایک اور فیصلہ کیا ہے اس گائڈ لائن میں یہ ہدایت نامہ بھی موجود ہے کہ پورے ملک میں عوامی مقامات پر تھوکنا ممنوع ہے، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔