اتر پردیش کے نوئیڈا ایکسپریس وے پر آج ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس سڑک حادثہ میں کار میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔
نوئیڈا کے سیکٹر 39 کوتوالی علاقے میں اتوار کو ایکسپریس وے پر ایک حادثہ پیش آیا۔ ایکسپریس وے پر ایک آلٹو کار ڈرائیور نے خراب ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کار بری طرح ٹرالی میں جا گھسی۔ اس حادثے کے دوران گاڑی میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اسپتال کے ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت گاڑی کی نمبر پلیٹ اور دونوں سے برآمد ہونے والے دستاویزات کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔
نوئیڈا: ایکسپریس وے پر کار ٹرالی میں گھسی، دو کی موت - بی جے پی نے آپسی بھائی چارے میں زہر گھولنے کا کام کیا: سچن پائلٹ
نوئیڈا ایکسپریس وے پر ایک آلٹو کار ڈرائیور نے خراب ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کار بری طرح ٹرالی میں جا گھسی۔ اس حادثے کے دوران گاڑی میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی۔
![نوئیڈا: ایکسپریس وے پر کار ٹرالی میں گھسی، دو کی موت نوئیڈا: ایکسپریس وے پر کار ٹرالی میں گھسی، دو کی موت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13569346-thumbnail-3x2-sss.jpg)
نوئیڈا: ایکسپریس وے پر کار ٹرالی میں گھسی، دو کی موت
ایک دیگر حادثے میں خاتون ہلاک
اس کے علاوہ نوئیڈا میں ایک اور سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ نوئیڈا سیکٹر 58 تھانہ علاقہ کے تحت 24 سالہ دیپک اپنی 22 سالہ بیوی ودھی کے ساتھ بائک پر جارہا تھا۔ دونوں اتوار کی صبح بائک پر سوار سیکٹر 57 بی بلاک کے قریب سے گزر رہے تھے۔ پھر اس کی موٹر سائیکل سڑک پر لگے بریکر پر اچھل کر بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ جس میں بیوی ودھی کی موت ہوگئی۔ ساتھ ہی شوہر دیپک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔