اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ڈی ایم کورونا وائرس سے متاثر - کوروناوائرس

مہلک وبا کوروناوائرس کا قہر اب بھی جاری ہے اسی ضمن میں اب نوئیڈا ایس ڈی ایم بھی اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایس ڈی ایم کورونا وائرس کی زد میں
ایس ڈی ایم کورونا وائرس کی زد میں

By

Published : Jun 29, 2020, 10:05 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں ایس ڈی ایم جیور گنجا سنگھ بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔

کورونا پوزیٹو آنے کے بعد انہیں یشودا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں کنبہ کے دیگر افراد میں بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، تاہم سبھی کو قرنطین کردیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ایس ڈی ایم جیور گنجا سنگھ مسلسل کنٹینمنٹ زون کا دورہ کر رہی تھیں اور انہیں کچھ دنوں سے بخار تھا، جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وہ کورونا مثبت پائی گئیں، جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد اور نوئیڈا وہ شہر ہیں جہاں پر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، تمام تر کوششوں کے باوجود بھی قابو کرنے میں مقامی انتظامیہ ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ لگاتار تین دن تک 100 سے زائد کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں 82 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details