اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: گانجہ اسمگلر گرفتار، پولیس ٹیم کو انعام - دہلی این سی آر میں گانجہ اسمگل

نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی انکور اگروال نے بتایا کہ گرفتار تینوں ملزمان راج کمار، سورج اور سونو گانجہ اسمگلر ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے دہلی این سی آر میں گانجہ اسمگل کر رہے تھے۔ آج نوئیڈا فیز 2 ٹو پولیس نے ان سمگلروں کو فیز 2 سبزی منڈی کے قریب سے حراست میں لیا ہے۔

نوئیڈا: شاطر گانجہ اسمگلر گرفتار، پولیس ٹیم کو انعام
نوئیڈا: شاطر گانجہ اسمگلر گرفتار، پولیس ٹیم کو انعام

By

Published : Jun 4, 2021, 7:45 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا فیز 2 پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہلی این سی آر سے گانجہ اسمگل کرنے والے 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 100 کلو غیر قانونی گانجہ (تقریبا 10 لاکھ روپے مالیت کی) اور ایک سوئفٹ کار برآمد کی ہے۔

نوئیڈا: شاطر گانجہ اسمگلر گرفتار، پولیس ٹیم کو انعام

نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی انکور اگروال نے بتایا کہ گرفتار تینوں ملزمان راج کمار، سورج اور سونو گانجہ اسمگلر ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے دہلی این سی آر میں گانجہ اسمگل کر رہے تھے۔ آج نوئیڈا فیز 2 ٹو پولیس نے ان سمگلروں کو فیز 2 سبزی منڈی کے قریب سے حراست میں لیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ حال ہی میں پولیس تھانہ فیز 2 نے گانجہ کی پڑیا فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیش کے دوران اس نے بتایا تھا کہ سونو نام کا شخص دہلی-این سی آر میں گانجہ سپلائی کرتا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے چیکنگ آپریشن شروع کیا۔ آج فیز 2 سبزی منڈی کے قریب سے تینوں گانجہ اسمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس گروہ کے کچھ دوسرے ممبران کے بارے میں بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس ان سبھی کو گرفتار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے پولیس ٹیم کے لئے 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر آلوک سنگھ نے کہا کہ گوتم بود نگر پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details