اردو

urdu

انٹر نیٹ سہولت منقطع ہونے سے آن لائن امتحانات متاثر

آج کل ساری دنیا انٹرنیٹ کی سہارے چل رہی ہے۔ امتحانات اور تعلیم کا سلسلہ بھی آن لائن جاری ہے۔ لیکن نوئیڈا کے سیکٹر 122 سی بلاک کے ایک واقعہ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

By

Published : Nov 18, 2020, 7:37 PM IST

Published : Nov 18, 2020, 7:37 PM IST

انٹر نیٹ سہولت منقطع ہونے سے آن لائن امتحانات متاثر
انٹر نیٹ سہولت منقطع ہونے سے آن لائن امتحانات متاثر

دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر 22 میں بلاک کو خوبصورت بنانے کے نام پر انٹر نیٹ کے پول اور دیگر ذرائع ہٹائے جارہے تھے اسی دروران بہت سے بچے آن لائن امتحانات دے رہے تھے جن کے امتحانات متاثر ہوگئے۔

انٹر نیٹ سہولت منقطع ہونے سے آن لائن امتحانات متاثر

جیسے ہی سروسز میں رخنہ ہوا لوگ پریشان ہو گئے۔ بہرحال فوری علاقائی جے ای راجیو یادو سے رابطہ کر کے اسے رکوایا گیا اور بچوں کے امتحانات پورے کروائے گئے۔

سی بلاک کے رہائشی انیل بھاگی صبح 11.30 بجے سے پریشان تھے، کیونکہ ان کی بیٹی کا سالانہ امتحان انٹرنیٹ پر چل رہا تھا اور ان کے گھر کا نیٹ ورک کاٹا جارہا تھا۔

بیٹی تولانی (پونے) کے مرچنٹ نیوی کے انجینئرنگ کالج کی فسٹ ایئر انجینئرنگ کی طالبہ ہے۔

انٹر نیٹ سہولت منقطع ہونے سے آن لائن امتحانات متاثر

کووڈ کی وبا کی وجہ سے کالج اور ہاسٹل سب بند ہیں۔ کلاسز اور امتحانات سب آن لائن ہی چل رہے ہیں۔ ان کا امتحان بھی متاثر ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details