اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ٹیکہ کاری اتسو کی کامیابی کے لئے مذہبی پیشواؤں سے مدد - نوئیڈا: ٹیکہ کاری اتسو کی کامیابی کے لئے مذہبی پیشواؤں سے مدد

کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز سے حکومتی سطح پر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ کورونا پر قابو پانے کے لیے تمام مذہبی پیشواؤں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاکہ یہ مذہبی پیشوا اپنے اثر ورسوخ کا استعمال کر کے کورونا کے عدم پھیلاؤ اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم رول ادا کر سکیں۔

نوئیڈا: ٹیکہ کاری اتسو کی کامیابی کے لئے مذہبی پیشواؤں سے مدد
نوئیڈا: ٹیکہ کاری اتسو کی کامیابی کے لئے مذہبی پیشواؤں سے مدد

By

Published : Apr 14, 2021, 10:45 AM IST

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب ریاستی حکومتیں نیند سے بیدار ہوگئی ہیں، اور اس سلسلہ میں شہر کی معزز شخصیات کے درمیان میٹنگس منعقد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اور اس سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل وائی نے منگل کے روز مذہبی پیشواؤں کے ساتھ کیمپ آفس میں ایک اہم نشست منعقد کی۔

نوئیڈا: ٹیکہ کاری اتسو کی کامیابی کے لئے مذہبی پیشواؤں سے مدد

اس اہم اجلاس میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا براہ راست پیغام بھی سنوایا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام مذہبی رہنماؤں سے درخواست کی کہ تمام دھرم گرو (مذہبی پیشوا) اپنی اپنی سطح پر حکومت کے ٹیکہ کاری اتسو کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور ضلع کے عوام کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ بنانے میں اپنی شراکت درج کرائیں۔

نوئیڈا: ٹیکہ کاری اتسو کی کامیابی کے لئے مذہبی پیشواؤں سے مدد

ABOUT THE AUTHOR

...view details