اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا ڈی ایم کا ضلع کے معاشی نظام کو مستحکم کرنے پر زور

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ضلع کے معاشی نظام کو مستحکم کرنے کے حوالے ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا۔

نوئیڈا ڈی ایم کا ضلع کے معاشی نظام کو مستحکم کرنے پر زور
نوئیڈا ڈی ایم کا ضلع کے معاشی نظام کو مستحکم کرنے پر زور

By

Published : Sep 23, 2020, 3:45 PM IST

ضلع کے معاشی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی صدارت میں آن لائن اجلاس طلب کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی آفیسر سہاس ایل وائی نے تمام بینکرس سے کہا کہ ضلع کے معاشی نظام کو مزید مستحکم بنانے میں ضلع کے تمام بینکرز کا اہم کردار ہے۔ لہذا تمام بینکروں کو اترپردیش حکومت کی منشا کے مطابق مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور حکومت ہند کے تعاون سے چلائی جانے والی مختلف قرض اسکیموں میں مستحقین کو قرضوں کی منظوری کی کارروائی کو ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائیں، تاکہ ضلع گوتم بودھ نگر کا معاشی نظام تیزی سے ترقی کر سکے۔

ڈسٹرکٹ مجیسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع کی سی ڈی تناسب 58.44 فیصد ہے جبکہ بہت سی شاخوں کا سی ڈی تناسب 40 فیصد سے کم ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سخت ہدایت دی ہے کہ جن بینکروں کی سی ڈی تناسب 40 فیصد سے کم ہے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کے ریجنل منیجر کو ایک خط بھیجا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ آنے والی میٹنگ میں اگر متعلقہ برانچوں نے اپنی سی ڈی تناسب میں اضافہ نہیں کیا تو ان کے خلاف ہیڈ آفس کو خط لکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details