نوئیڈا اتھارٹی کا دستہ نوئیڈا کے سیکٹر-62 ممورا گاؤں میں پٹہ کی زمین پر تعمیر مکانات منہدم کرنے کے لیے پہنچا تھا لیکن شدید احتجاج کے بعد انہیں واپس لوٹنا پڑا۔
نوئیڈا: انہدامی کارروائی کے لیے پہنچے عملے کو مخالفت کا سامنا - سماج وادی پارٹی
انتظامیہ کی زمین پر تعمیر دلت اور پسماندہ طبقات کے مکانات کو توڑنے پہنچے دستے کو عوامی مخالفت کے بعد واپس لوٹنا پڑا۔
سماج وادی پارٹی کے انل یادو کی قیادت میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اس کاروائی کو دلت اور پسماندہ مخالف قرار دیا۔ انیل کمار کا دعویٰ کہ یہ زمین انتظامیہ نے دلت اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کو پٹے پر الاٹ کی تھی اور بغیر کسی جواز کے اتھارٹی افسران اس پر تعمیر مکانات کو توڑنے چلے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔
انل یادو نے اتھارٹی کے افسران سے پوچھا کہ مقامی انتظامیہ کے ذریعہ الاٹ کی گئی زمین غیر قانونی کیسے ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے ضلع کے سینیئر افسران سے بات کی جائے گی تاکہ دلت اور پسماندہ طبقے کا استحصال نہ ہو۔