اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: احتجاجی کسانوں کےلیے واٹر پروف ٹینٹ کا انتظام - احتجاجی کسانوں کےلیے واٹر پروف ٹینٹ کا انتظام

زرعی قوانین کے خلاف نوئیڈا میں گزشتہ 33 دنوں سے کسان کسان احتجاج کر ہے ہیں اور دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ کسانوں کا یہ احتجاج موسم کی شدت کے باوجود جاری ہے جبکہ شدید ٹھنڈی کے درمیان ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے لیکن کسانوں کے عزم اور حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔

Noida: Arrangement of waterproof tents for protesting farmers
نوئیڈا: احتجاجی کسانوں کےلیے واٹر پروف ٹینٹ کا انتظام

By

Published : Jan 2, 2021, 4:51 PM IST

ساتویں دور کے مذاکرات کے بعد حکومت کی جانب سے اپنائے گئے رویہ سے کسانوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ 4 تاریخ کو ہونے والے مذاکرات میں بھی کچھ حل نہیں نکلے گا۔ اس لئے کسانوں نے نوئیڈا کی چلہ سرحد پر بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع کردیا ہے جبکہ سرحدی علاقے میں کسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

نوئیڈا: احتجاجی کسانوں کےلیے واٹر پروف ٹینٹ کا انتظام

اس دوران سردی سے بچنے کے لیے واٹر پروف ٹینٹ بھی لگائے جا رہے ہیں تاکہ شدید سردی اور بارش سے کسانوں کو محفوظ رکھا جائے اور حکومت کو یہ پیغام دیا جائے کہ یہ احتجاج طویل عرصہ تک جاری رہے گا۔ چلہ سرحد پر کسانون کے لیے بڑے پیمانہ پر واٹر پروف ٹینٹ کا بندوبست کیا ہے تاکہ کسانون کو پریشانی نہ ہو اور حکومت بھی سمجھ لے کہ کسان اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک جانے والے نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details