اترپردیش کی بلند شہر ضلع جیل سے ایک بدمعاش پیر کو پولیس فورس کے ساتھ گوتم بدھ نگر نوئیڈا ضلعی عدالت میں پیش کے لئے آیا، لیکن وہ ضلعی عدالت میں پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ اس معاملے میں سورج پور پولیس نے چار پولس اہلکاروں اور فرار بدمعاش کے خلاف کیس درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق پیر کے روز ہیڈ کانسٹیبل شانتنو تیاگی، کانسٹیبل ویرپال سنگھ، کانسٹیبل وپن کمار اور کانسٹیبل سریندر کمار ضلع بلند شہر ضلع جیل سے چار ملزمان کو لے کر گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ کورٹ آئے تھے۔ جس میں ایک ملزم شیو کمار ساکن فرید آباد دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب عدالت ACJM فرسٹ کورٹ سے پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شیو کمار تھانہ دنکور کو دھوکہ دہی اور چوری کے کیس میں مطلوب تھا۔ دنکور کیس میں ہی ملزم شیو کمار کو گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ کورٹ میں ٹرائل پر لایا گیا تھا۔ اس معاملے میں ضلع بلند شہر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شانتنو تیاگی، کانسٹیبل ویرپال سنگھ، کانسٹیبل وپن کمار اور کانسٹیبل سریندر کمار کے خلاف تھانہ سورج پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
نوئیڈا: پیشی کے لئے آیا ملزم پولیس حراست سے فرار، چار پولیس اہلکاروں پر کیس درج - فرار قیدی شیو کمار کے خلاف بھی پولس اسٹیشن سورج پور میں مقدمہ بھی
ملزم شیو کمار تھانہ دنکور کو دھوکہ دہی اور چوری کے کیس میں مطلوب تھا۔ دنکور کیس میں ہی ملزم شیو کمار کو گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ کورٹ میں ٹرائل پر لایا گیا تھا۔ اس معاملے میں ضلع بلند شہر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شانتنو تیاگی، کانسٹیبل ویرپال سنگھ، کانسٹیبل وپن کمار اور کانسٹیبل سریندر کمار کے خلاف تھانہ سورج پور میں کیس درج کیا گیا ہے۔
![نوئیڈا: پیشی کے لئے آیا ملزم پولیس حراست سے فرار، چار پولیس اہلکاروں پر کیس درج نوئیڈا: پیشی کے لئے آیا ملزم پولیس حراست سے فرار، چار پولیس اہلکاروں پر کیس درج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13580465-thumbnail-3x2-sss.jpg)
نوئیڈا: پیشی کے لئے آیا ملزم پولیس حراست سے فرار، چار پولیس اہلکاروں پر کیس درج
یہ بھی پڑھیں:
- گریٹر نوئیڈا: نذیر حسین کی یاد میں موٹر ڈرائیو
- نوئیڈا: ہری دوار مہا کمبھ میں ایک لاکھ جعلی کووڈ ٹیسٹ کرنے والا کلیدی ملزم گرفتار
فرار قیدی شیو کمار کے خلاف بھی پولس اسٹیشن سورج پور میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی تین ٹیمیں فرار ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔ قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے بلند شہر کے ایس ایس پی کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔