اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: لاک ڈاؤن میں ڈھیل نہیں دی جائے گی - لاک ڈاؤن

دہلی حکومت نے کہا ہے کہ پیر سے دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن میں کسی طرح کی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔

no relief in lockdown will be given in delhi in view of coronavirus
دہلی میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل نہیں دی جائے گی

By

Published : Apr 19, 2020, 8:30 PM IST

چیف سکریٹری وجے دیو نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن پہلے کی طرح جاری رہے گا اور جہاں مقامی انتظامیہ ضرورت سمجھے اسے مزید سختی کے ساتھ نافذ کرے۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ 27 اپریل کو صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور پھراس کے حساب سے فیصلہ ہوگا۔

اس سے پہلے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں ایسے مریضوں کے سامنے آنے کو کہا جن میں کووڈ۔19 کی علامات نہیں ہیں۔ نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال مکمل لاک ڈاؤن میں کسی طرح کی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔

دہلی میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل نہیں دی جائے گی

انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں بڑی تعداد میں ایسے مریض سامنے آرہے ہیں، جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نظر نہیں آتی۔ یہ تشویشناک صورتحال ہے اور اس کے مدنظر لاک ڈاؤن میں کسی طرح کی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔ ایک ہفتہ بعد حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس وقت جو بھی صورتحال ہوگی اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جو تشویش بڑھانے والا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت میں آنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ سنیچر کو دہلی میں 736 افراد کی جانچ کی گئی اور ان میں سے 186 یعنی 25 فیصد مثبت ہیں جو بہت زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details