دیر شام 6 بجے مظاہرہ کی جگہ پر اعلان کیا گیا کہ کورونا وائرس ایک بڑا انسانی بحران ہے، اس کے مد نظر عارضی طور پر دھرنا ختم کیا جاتا ہے۔
کورونا وائرس: جامعہ میں مظاہرہ عارضی طور پر ختم - مظاہرہ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا
جامعہ کوآرڈنیشن کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرہ کے مد نظر بڑا اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے اپنے مظاہرہ کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جامعہ میں مظاہرہ عارضی طور پر بند
واضح ہو کہ آج ہی جامعہ کے مظاہرہ کو 100 دن مکمل ہوئے ہیں اور یہاں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف 24/7 مظاہرے ہورہے ہیں۔