کورونا وائرس سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آخری سال کے طلباء کے امتحانات کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
جامعہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبا کے آف لائن امتحانات نہیں کروائے جائیں گے لیکن ان کا آن لائن امتحان لیا جائے گا۔
جس کی بنیاد پر ان کا نتیجہ جاری کیا جائے گا۔
جامعہ نے یہ فیصلہ طلباء کے مفاد میں لیا ہے۔
جامعہ انتظامیہ کی جانب سے آخری سال کے طلباء کے امتحانات لینے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔
اس نوٹس میں لکھا ہے کہ ملک کی ہر ریاست سے طلبا جامعہ آتے ہیں۔ اس وقت زیادہ تر طلبا اپنے علاقوں میں واپس گئے ہوئے ہیں۔
ایسی صورتحال میں امتحانات کے لیے انہیں گھر سے بلانا درست نہیں ہے۔
طلباء کی حفاظت کے مترادف جامعہ انتظامیہ نے ایسا فیصلہ کیا ہے۔
جامعہ کی اسٹینڈنگ اکیڈمی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چونکہ کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اس لئے جولائی تا اگست میں آف لائن امتحان لینا ممکن نہیں ہے۔ نیز یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی۔