کیجریوال نے کہا ہے کہ انفیکشن کے معاملے ایک طرف بڑھ رہے ہیں تو دوسری طرف ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مجموعی طور سے 99 ہزار 444 مریضوں میں 71339 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا کوبتایا کہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں دارالحکومت میں کورونا کی صورت حال اور زیادہ بہتر ہوئی ہے۔ پلازما بینک شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر پلازمہ عطیہ کرنے کی بھی دوبارہ اپیل کی۔
کیجریوال نے کہا کہ 25,000 سرگرم کورونا کے مریضوں میں سے 15,000 کا علاج گھر پر کیا جارہاہے۔ اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔
دہلی میں ملک کا پہلا کورونا پلازمہ بینک کھولا گیاہے۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ پلازما تھیراپی کئی مریضوں کو ٹھیک کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔
کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں اب روزانہ 20,000 سے 24,000 کورونا جانچ کی جارہی ہے۔ جون مہینے کا ذکر کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا ہے کہ کم جانچ ہونے پر بھی ہر 100 میں سے 35 کورونا پازیٹیو آتی تھی لیکن اب اس کی تعداد 100 میں سے 11 ہی ہے۔