اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: بازار میں ماسک کی قلت - no mask

کورونا وائرس کی دہلی میں دستک کے بعد دہلی کے کئی علاقوں میں میڈیکل شاپ پر ماسک کی قلت ہے۔ دہلی دیہات کے بختاور پور گاؤں اور جہاںگیر پوری علاقے میں درجنوں کیمسٹ کی شاپ ہیں لیکن یہاں ماسک کی قلت ہے۔

بازار میں ماسک کی قلت
بازار میں ماسک کی قلت

By

Published : Mar 4, 2020, 5:48 PM IST

بختار پور گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہاں کی زیادہ تر دوکانوں پر ماسک پتہ کیے لیکن کسی دوکان پر لوگوں کو ماسک نہیں مل رہے۔ کیمسٹ شاپ چلانے والوں سے جب اس تعلق سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دیہاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں ماسک کی خرید و فروخت میں کمی تھی لیکن ان دنوں ماسک کی ڈمانڈ زیادہ ہے اور اس کی قیمت دوگنی ہو چکی ہے۔

دوکانداروں نے بتایا کہ انہیں بازار میں خود ماسک نہیں مل رہے ہیں۔ فروخت کے لیے ماسک بہت ہی کم تعداد میں مل رہے ہیں اور وہ بھی دوگنی سے تین گنی قیمت پر۔

بازار میں ماسک کی قلت

دہلی کے جہاں گیر پوری علاقے میں بھی ماسک کی قلت ہے۔ اس علاقے میں کورونا وائرس سے متعلق جانکاری ملنے پر لوگ ماسک خریدنے کے لیے مختلف دوکانوں پر جا رہے ہیں لیکن انہیں ماسک نہیں مل رہے ہیں۔

بازار میں ماسک کی قلت

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عام لوگوں کو کم قیمت پر معیاری ماسک مہیا کرائے۔ حکومت کی جانب سے بیماری سے بچنے کے لیے ماسک بازار میں اتارے جانے چاہیے۔

بازار میں ماسک کی قلت

فی الحال دہلی کے لوگوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف ہے،لوگ جگہ جگہ ماسک تلاش رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details