اردو

urdu

ETV Bharat / state

'واجپئی اور بادل کے خوابوں کا این ڈی اے نہیں ہے' - 3 کروڑ پنجابیوں کا درد

مودی حکومت سے استعفیٰ دینے والی ہرسمرت نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے ذریعے تشکیل دی گئی، این ڈی اے (قومی جہوری اتحاد) اپنے راستے سے بھٹک گئی ہے۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Sep 27, 2020, 11:18 AM IST

شرومنی اکالی دل کی رہنما اور زرعی بل کی مخالفت میں مرکزی حکومت سے استعفیٰ دینے والی ہرسمرت کور بادل نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے علیحدگی کے بعد مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

ہرسمرت کور نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی جانب سے بنائی گئی این ڈی اے سےجو امید تھی اب وہ نہیں رہی۔

ٹوئٹ

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اگر 3 کروڑ پنجابیوں کا درد اور احتجاج بھارت حکومت کے سخت موقف کو تبدیل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو یہ واجپئی اور بادل کی تشکیل کردہ این ڈی اے نہیں ہے۔ایک اتحاد اپنے سب سے پرانی اتحادی جماعت کی بات نظر انداز کردیتا ہے اور پورے ملک کو کھیلانے والوں کی اپیل پر آنکھیں بند کرلینا کہیں سے بھی پنجاب کے مفاد میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر کو اکالی دل نے زرعی قانون کے مسئلے پر بی جے پی کی سربراہی والی این ڈی اے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ یہ تیسری پارٹی ہے جس نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی ہے، اس سے قبل شیوسینا اور تیلگو دیشم نے بھی این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details