دہلی حکومت نے کووڈ کی تمام پابندیاں ہٹاتے ہوئے دہلی کے لوگوں کو بڑی راحت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں پرائویٹ فور وہیلر میں سفر کرنے والوں کے لیے اب ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔ No longer Necessary to wear a Mask in Private Four Wheeler
ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ کے بعد دہلی حکومت نے جمعہ کو تمام کووڈ پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ رات کا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے اور دارالحکومت کے تمام اسکولوں کو اپریل سے باقاعدہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔