سپریم کورٹ نے آلودگی کے معاملے پر مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کی سرزنش کی تھی اور ساتھ ہی لوگوں کی جان بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کے آپشن کی طرف اشارہ کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے تبصرے کے بعد ہفتہ کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آلودگی کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دیگر کابینہ کے وزراء اور افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے میڈیا سے کہا کہ '12 سے 17 تاریخ تک آلودگی سے کوئی راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'دہلی کے اسکولز میں پڑھنے والے بچوں کی صحت کے پیش نظر ایک ہفتے تک صرف آن لائن کلاسز چلیں گی۔ سرکاری دفاتر بھی ایک ہفتے کے لیے بند کیے جارہے ہیں اور تمام سرکاری افسران کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر بالکل ضروری ہو تو دفتر بلایا جاسکتا ہے۔'