سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس طرح کی ایک اطلاع میں دہلی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کو دہلی میں اگر کوئی شخص بغیر کسی بڑی وجہ کے گھومتا ہوا ملا، دکان کھولتا ہو پایا گیا تو اس پر 11 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا۔
دہلی پولیس نے اس کی تردید کرتے ہوئے وائرل پیغام کو فرضی قرار دیا ہے۔ جنوبی دہلی اور جنوب مشرقی دہلی کے پولیس کمشنروں نے سوشل میڈیا پر چلائی جارہی دہلی پولیس کی لوگوں کے ساتھ نوٹس کا اشتراک کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ ایڈوائزری پوری طرح فرضی ہے۔ ہم نے 22 مارچ کو جرمانہ لگانے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ مہربانی کرکے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بتائیں کہ یہ پوری طرح غلط اور فرضی ہے۔