نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,726 ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.16 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 2,227 رہ گئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 208 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4,41,47,983 ہو گئی ہے۔ ری کوری کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 26 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 19,80,761 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 26,522 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں، جنوبی ہندوستان کے کیرالہ میں ایک فعال کیس کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1،340 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67،56،230 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,570 پر برقرار ہے۔ کرناٹک میں 26 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 162 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,32,010 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,308 پر مستحکم ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی مہاراشٹر میں کورونا کے چار ایکٹیو کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 143 ہو گئی ہے۔ اس دوران 28 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,88,353 ہو گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,419 ہو گئی ہے۔