نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی برقرار رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.30 فیصد کمی کے ساتھ 85.02 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.15 فیصد گر کر 79.74 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کے لحاظ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Petrol and Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-
مہانگر............پٹرول................ڈیزل... ............. ..(روپے فی لیٹر)