اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کے روز ریکارڈ اونچائی پر مستحکم رہی۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

By

Published : Jul 11, 2021, 9:58 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی قیمت 100.91 روپے اور ڈیزل 89.88 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ مغربی بنگال اور دیگر چار ریاستوں میں انتخابات کے بعد ان کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

آج ملک کے دوسرے شہروں میں ان دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 106.93 روپے اور ڈیزل 97.46 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 101.67 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.39 روپے ہے جبکہ کولکتہ میں پٹرول 101.01 روپے اور ڈیزل 92.97 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 100.91 —————— 89.88

ممبئی ————— 106.93 —————— 97.46

چنئی —————- 101.67 -—————-- 94.39

کولکاتہ ———— 101.01 —————— 92.97

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details