نئی دہلی:بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ آج 3.69 فیصد اضافے کے ساتھ 83.97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اسی طرح یوایس کروڈ 2.40 فیصد بڑھ کر 79.35 ڈالر فی بیرل پر ہوگیا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ Petrol and Diesel Prices stable
ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔