اردو

urdu

ETV Bharat / state

Petrol Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ Petrol Diesel Prices in India

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

By

Published : Sep 24, 2022, 1:44 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود، گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ملک میں ایندھن کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے مستحکم ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 86.15 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ بھی 4.86 فیصد کم ہوکر 79.43 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ No change in petrol and diesel prices in India

گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Taxi Fare Hike in Mumbai ممبئی میں ٹیکسی اور آٹو کے کرایوں میں اضافہ

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر............پیٹرول............ڈیزل ........................ (روپے فی لیٹر)

دہلی.............96.72..89.62

ممبئی ............... 106.31..94.27

کولکتہ ......106.03..92.76

چنئی...................102.63..94.24

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details