اردو

urdu

ETV Bharat / state

'درگاہ حضرت نظام الدین کبھی زائرین سے کھچا کھچ بھری ہوتی تھی' - دارالحکومت دہلی

سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ بھارت کی ان درگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو سال بھر عقیدت مندوں اور زائرین سے کھچا کھچ بھری ہوتی ہے، مگر کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون نے اس درگاہ کو سنسان کردیا ہے۔

درگاہ نظام الدین کبھی زائرین سے کھچا کھچ بھری ہوتی تھی۔۔
درگاہ نظام الدین کبھی زائرین سے کھچا کھچ بھری ہوتی تھی۔۔

By

Published : Apr 1, 2020, 7:55 PM IST

دارالحکومت دہلی میں سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ بھارت کی ان درگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو سال بھر عقیدت مندوں اور زائرین سے کھچا کھچ بھری ہوتی ہے۔

مگر کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون نے اس درگاہ کو سنسان کردیا ہےیہاں مقبرہ پر نہ کوئی مجاور ہے اور نہ ہی کوئی عقیدت مند، سارے آستانے خالی ہیں، خال خال یہاں انسانی چہرہ نظر آتا ہے۔

درگاہ نظام الدین کبھی زائرین سے کھچا کھچ بھری ہوتی تھی۔۔

درگاہ کے علاوہ درگاہ تک جانے والی گلی میں بھی سناٹا ہے، اسی گلی میں سیکڑوں دوکانیں جہاں تبرکات خریدی جاتی ہیں، زائرین ان گلیوں سے پھول خریدتے ہیں اور پھر آستانے پر نذر کی جاتی ہے، مگر یہ گلی بھی خالی ہے۔

درگاہ کے سجادہ نشین کبیر الدین نظامی نے بتایا کہ درگاہ کی کئی سو سالہ تاریخ میں ہم نے ایسا کبھی سنا نہیں اور نہ ہی دیکھا۔ جیسے ہی سماجی بندش کی کال ویسے آئی ویسے ہی ہم نے درگاہ کو خالی کرادیا۔

فی الحال درگاہ میں وہی لوگ آتے جاتے ہیں جو سجاد نشین خاندان سے وابستہ ہیں، یہاں جماعت سے نماز نہیں ہوتی بلکہ ہم انفرادی طور پر نماز ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ ہم تھوڑی بہت صفائی کرتے ہیں کیونکہ یہاں درختوں سے پتے گرتے ہیں۔

درگاہ حضرت نظام الدین میں لنگر کی روایت ہے، یہاں زائرین اور عقیدت مندوں کے لئے ہر روز لنگر جاری رہتا ہے، خاص بات یہ ہے کہ ابھی بھی یہ لنگر جاری ہے، لنگر کی تقسیم غریبوں میں کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details