اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہماری خوش قسمتی ہے کہ مولانا وحید الدین خان بھارت میں پیدا ہوئے'

مولانا وحید الدین خان کا حضرت نظام الدین اولیاء کے آستانے سے پرانا تعلق رہا ہے۔مولانا وحید الدین خان پہلے نظام الدین میں ہی رہائش پذیر تھے۔

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کمیٹی کے صدر سید فرید نظامی سے بات چیت
درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کمیٹی کے صدر سید فرید نظامی سے بات چیت

By

Published : Apr 22, 2021, 8:25 PM IST

مولانا وحید الدین خان کے انتقال کے بعد ملک کی ملی و سماجی شخصیات سوگوار ہیں۔ ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید ہی کبھی پر ہو سکے تاہم ان کی تعزیت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کمیٹی کے صدر سید فرید نظامی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مولانا وحید الدین خان کا حضرت نظام الدین اولیاء کے آستانے سے پرانا تعلق رہا ہے۔ مولانا وحید الدین خان پہلے نظام الدین میں ہی رہائش پذیر تھے۔

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کمیٹی کے صدر سید فرید نظامی سے بات چیت
نظام الدین میں رہائش کے دوران مولانا وحید الدین خان میرے دادا پیر ضامن نظامی سے کافی اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ہماری اکثر اوقات میں ملاقاتیں رہی ہیں لیکن ان کے جانے سے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء میں غم کا ماحول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا وحید الدین خان نے جو اسلام کے میدان میں خدمات انجام دی ہیں انہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔انہیں امید ہے کہ مولانا وحید الدین خان کے اہل خانہ ان کے اس مشن کو آگے لیکر جائیں گے۔فرید نظامی نے کہا کہ نہ صرف ہمارے ملک میں بلکہ اسلامی دنیا میں ان کا ایک الگ مقام ہےْ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ مولانا وحید الدین خان بھارت میں پیدا ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details