دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش جاری ہے۔ کبھی این سی پی کے سربراہ شرد پوار، کبھی تلنگانہ کے وزیر اعلی اور بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر اور کبھی تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے رہنما ایم کے اسٹالن اس کے لیے کوششیں کرتے نظر آتے ہیں۔ وہیں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی اسی راستے پر آگے بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ پیر کو نتیش کمار نے ایس پی سربراہ اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے، جس کو لیکر تمام سیاسی گلیاروں میں طوفان برپا ہوگیا ہے۔
وزیراعلی نتیش کمار آج یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ میں اکھلیش یادو اور مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔ اسے براہ راست نتیش کے بی جے پی مخالف محاذ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم ایسا نہیں ہے کہ نتیش پہلی بار اپوزیشن اتحاد کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس سے پہلے تقریباً 10 دن پہلے انہوں نے اس حوالے سے بڑا اعلان کیا تھا۔