اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nitin Gadkari on Congress کانگریس میں شامل ہونے سے بہتر ہے کنویں میں کود جانا، نتن گڈکری - نتن گڈکری کا کانگریس پر تنقید

نتن گڈکری نے کہا کہ 'وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے بجائے کنویں میں کودنا زیادہ پسند کریں گے کیونکہ کانگریس پارٹی کا نظریہ انہیں بالکل پسند نہیں ہے۔' Nitin Gadkari criticize Congress

کانگریس کے ساتھ شامل ہونے سے کنویں میں کودنا بہتر، گڈکری
کانگریس کے ساتھ شامل ہونے سے کنویں میں کودنا بہتر، گڈکری

By

Published : Aug 29, 2022, 6:09 PM IST

ناگپور:مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا کہ وہ کانگریس میں شامل ہونے سے بہتر کنویں میں کودنا پسند کریں گے کیونکہ انہیں کانگریس کا نظریہ پسند نہیں ہے۔ گڈکری نے ناگپور میں ایک جلسہ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کانگریس کے بزرگ لیڈر شریکانت جچکر کے ساتھ پیش آئے ایک واقعہ کو یاد کیا۔ جچکر نے ایک بار انہیں صلاح دی تھی کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں، وہ اچھے سیاسی مستقبل کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑ کر (بی جے پی) کانگریس میں شامل ہو جائیں۔ Nitin Gadkari opens up about Congress Offer

یہ بھی پڑھیں: Gadkari on Law Break: 'ہم وزیر ہیں، ہمیں غریبوں کی بھلائی کے لیے قانون توڑنے کا حق ہے'

نتن گڈکری نے انہیں جواب دیا کہ 'وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے بجائے کنویں میں کودنا زیادہ پسند کریں گے۔ بی جے پی لیڈر نے ہفتہ کو موجود افراد کو صلاح دی، چاہے وقت کتنا ہی اچھا ہو یا پرا ہو، ہر انسان کو اپنے نظریہ پر قائم رہنا چاہئے۔ آپ کو مثبت اعتماد سے بھرا ہونا چاہئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details