دارالحکومت دہلی میں واقع نیتی آیوگ کے دفتر میں کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ کیس آیوگ دفتر کے تیسری منزل میں سامنے آیا ہے۔
کیس کی تصدیق ہونے کے فوراً بعد تیسری منزل کو خالی کروا دیا گیا ہے اور عمارت کو سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے وزارت خارجہ کے دفتر میں دو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
دہلی میں اب تک کووڈ-19 کے 18549 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 416 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔