اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nirmala Sitharaman to Visit US نرملا سیتا رمن دس اپریل سے امریکہ کے سرکاری دورے پرروانہ ہوں گی - نرملا سیتا رمن کا امریکہ دورہ

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے موسم بہار کی میٹنگ سمیت دیگر اہم میٹنگوں میں شرکت کے لیے امریکہ کے سرکاری دورے پر جا رہی ہیں۔ یہ دورہ 10 اپریل سے شروع ہوگا۔ Annual Meeting Of IMF World Bank

نرملا سیتا رمن دس اپریل سے امریکہ کے سرکاری دورے پرروانہ ہوں گی
نرملا سیتا رمن دس اپریل سے امریکہ کے سرکاری دورے پرروانہ ہوں گی

By

Published : Apr 9, 2023, 6:43 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 10 اپریل سے امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی۔ یہ اطلاع ہفتہ کو ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ دورے کے دوران نرملا سیتا رمن ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 2023 کے موسم بہار کی میٹنگوں اور ساتھ ہی جی 20 میٹنگوں، سرمایہ کاروں/دو طرفہ میٹنگوں اور دیگر متعلقہ میٹنگوں میں شرکت کریں گی۔ یہ میٹنگیں واشنگٹن ڈی سی میں ڈبلیو بی جی اور آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹرز میں 10 سے 16 اپریل 2023 تک ہوں گی۔ ان موسم بہار کے اجلاسوں میں دنیا بھر سے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکر شرکت کریں گے۔

بھارتی وزارت خزانہ کے وفد کی قیادت مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کریں گے اور اس میں وزارت خزانہ اور آر بی آئی کے حکام شامل ہوں گے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس 12-13 اپریل 2023 کو مشترکہ طور سے دوسری جی 20 ایف ایم سی بی جی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی 20 ممبران، 13 مدعو ممالک اور مختلف بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے تقریباً 350 مندوبین شرکت کریں گے اور عالمی مسائل کے وسیع اسپیکٹرم کے گرد مرکوز کثیرالجہتی بات چیت میں حصہ لیں گے۔ اس دورے کے دوران وہ دنیا بھر کے ماہرین اقتصادیات، کاروباری شخصیات، تھنگ ٹینک اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ بھارتی کمیونٹی کے لوگوں سے بھی ملیں گی۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارت جی20 کا سربراہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details