دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز نربھیا گینگ ریپ اور قتل کیس میں سزائے موت کے چار مجرموں میں سے ایک مکیش سنگھ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھا۔ مجرم نے سزائے موت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا جلد ہی حکم سنائیں گے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ مکیش سنگھ کو راجستھان سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے 17 دسمبر 2012 کو دہلی لایا گیا تھا، اور جب یہ جرم ہوا تو وہ 16 دسمبر کو شہر میں موجود نہیں تھا۔